راولپنڈی: موٹروے پر خوفناک حادثے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور دیگر زخمی ہو گئے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق حادثہ سالٹ رینج میں پیش آیا جہاں گیس باؤزر گاڑی سے ٹکرا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گیس باؤزر کو حادثہ بریک فیل ہونےکے باعث پیش آیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بریک فیل ہونے سے گیس باؤزر مخالف سمت سےآنے والی گاڑی سے ٹکرایا، گیس باؤزر گاڑی سے ٹکرانے کے بعد دونوں کھائی میں جا گرے۔
- Advertisement -
ترجمان کے مطابق گیس باؤزر راولپنڈی سے فیصل آباد کی جانب جا رہا تھا۔
اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائیاں مکمل کیں۔ زخمی اور میتیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کی نفری اورسینئر افسران جائے وقوع پر موجود ہے۔