تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

میرشکیل، میرابراہیم ودیگر کیخلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

ایبٹ آباد :تو ہین اہل بیت کیس میں عدم حاضری پرایبٹ آباد کی مقامی عدالت نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان، میر ابراہیم ،شائستہ لودھی،وینا ملک اور اسدخٹک کے دائمی وارنٹ جاری کر دئیے.

دائمی وارنٹ کے ذریعے تمام ملزمان کی پاکستان میں کہیں بھی موجودگی پر پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعی بلال مرتضی کی دائر درخواست پرسول جج تھری نجیب الحق کی عدالت نے توہین اہل بیت کیس کی سماعت کےدوران ملزمان کی عدم حاضری پربر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، میر ابراہیم ،شائستہ لودھی،وینا ملک اور اسدخٹک کے دائمی وارنٹ جاری کر دئیے۔

عدالت نے دائمی وارنٹ کے ذریعے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزمان کی کہیں بھی موجودگی پر انھیں گرفتار کرکے عدالت میں پیشی کو یقینی بنائیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرمتعلقہ تھانہ میرپور کے ایس ایچ او ،تفتیشی ٹیم اور مدعی کو بیانات قلمبند کروانےکیلئے بھی طلب کر لیا، کیس کی مزیدسماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

Comments