پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

نادرا کی فرانزک رپورٹ: تحریک انصاف اور حکومتی نمائندے آمنے سامنے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : این اے ایک سو بائیس میں ووٹوں کی فرانزک رپورٹ پر تحریک انصاف اور حکومتی نمائندوں کے بیانات کی توپوں کے دھانے کھل گئے۔

تحریک انصاف نے اسے اپنی فتح قرار دیا تو حکومتی نمائندوں نے دھاندلی ثابت نہ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ نادرا کی فرانزک رپورٹ پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق تین ہزارجعلی ووٹ اور بارہ ہزار جلعی شناختی کارڈز سامنے آئے۔

گویا پندرہ ہزار ووٹ جعلی ہونے کی تصدیق ہوئی، انکا کہنا تھا کہ نادرا رپورٹ میں 40فیصد سے بھی کم ووٹوں کی تصدیق ہوئی، ڈپلیکیٹ ووٹ اوربے ضابطگیاں اس کے علاوہ ہیں۔.

دانیال عزیز نے رپورٹ میں منظم دھاندلی کاثبوت نہ ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی ثبوت نہ پیش کرسکی۔ ،دانیال عزیز نے کہ عمران خان پراپیگنڈہ کرتےرہے کہ تھیلےغائب ہیں جبکہ ایک تھیلا بھی غائب نہیں ہوا۔

تحریک انصاف انتشارکی سیاست کررہی ہے، جس کا ثبوت سیالکوٹ میں تحریک انصاف کےعثمان ڈارپر ہونے والا جرمانہ ہے ،زاہد حامد نے بھی تمام ووٹوں کےشناختی کارڈنمبردرست قرار دیئے ان کا کہنا تھا کہ کاؤنٹرفائل پرانگوٹھوں کےنشان خراب معیار کی وجہ سے تصدیق نہ ہوسکے۔

تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری بولیں کہ نادرا رپورٹ کی تشریح زاہد حامد اور دانیال عزیز نہیں الیکشن ٹریبونل کرے گا، دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں لگے پنکچر ایک ایک کرکے لیک ہورہے ہیں۔

این اے ایک سو پچیس کے بعد این اےا یک سو بائیس میں بھی انتخابی دھاندلی بے نقاب ہونے کو ہے ،جھوٹ بولنے سے بہتر ہے کہ ٹریبونل کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔

جعلی مینڈیٹ کی ناؤ ڈوبنے والی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما وں کو لوگوں کو گمراہ کر نے کی عادت ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ اسی ہزار ووٹ میں سے صرف پانچ سو ووٹ غیر تصدیق شدہ قرار پائے ۔

اہم ترین

مزید خبریں