کراچی: پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2014 میں اگر ہم ایک اکائی اور یکجحتی سے ساتھ کھیلے تو ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔
ورلڈ ٹی 20 چیمپئن کا ٹائٹل پاکستان کے نام کروانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی یونس خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میگا ایونٹ میں یکجحتی کا مظاہرہ کیا گیا تو ورلڈ کپ جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔
یونس خان نےپاکستانی قوم اور اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ پاکستان ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا کریں ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ایک اکائی کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔
یونس خان سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستانی ٹیم کہیں بھی کچھ بھی کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ابوظہبی ٹیسٹ میں آسڑیلیا کے خلاف یونس خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تضربے کار بیٹسمین ہونے کا ثبوت دیا تھا۔