منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ :سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹ سے ہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈونیڈن : عالمی کپ دوہزار پندرہ میں سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو چار وکٹ سے شکست دےدی۔ ڈونیڈن میں سری لنکن ٹائیگرز نے افغان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر کرکٹ کی عالمی جنگ میں پہلی جیت رجسٹرڈ کرائی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بولرز نے بھی کپتان کے فیصلے کی لاج رکھی۔افغان اوپنرز چالیس کے اسکور پر ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ گئے۔

اصغر اسٹینک زئی اور سمیع اللہ شنواری نے ٹیم کے اسکور کو ایک سو اٹھائیس تک پہنچایا۔ لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی افغان کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہی۔

افغان ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر دو سو بتیس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں افغان بولرز نے سری لنکن ٹائیگرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔سری لنکا کی ابتدائی چار وکٹیں اکیاون کے اسکور پر پویلین بھیج کر کمر توڑ دی۔

جے وردھنے کی سنچری اور میتھوز کی ذمہ دار اننگز نے مشکلات کم کی۔ افغان بولرز نے دونوں کو آؤٹ کرکے شاندار کم بیک کیا۔ تھسارا پریرا نے چھبیس گیند پر سینتالیس رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کی ناؤ کو جیت کے پارلگائی۔

اہم ترین

مزید خبریں