لاہور :وزیراعظم نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان آج لاہور میں ملاقات ہوئی جس کے بعد شہباز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار میں بھی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان رائیونڈ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی سکیورٹی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے آپریشن ضرب عضب سمیت سکیورٹی کی صورتحال، ملک کےسیاسی منظرنامےاور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کے بعد وزیراعلٰیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرداخلہ چودھری نثارعلی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہرالقادری کے انقلاب اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق صورتحال پر غورکیا گیا۔