اسلام آباد: وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق دار کی زیرِصدارت ایگزیکیٹوکمیٹی آف نیشنل اکانومک کونسل (ایکنک) کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں ملک میں پہلے سے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبو ں پر غور کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونیوالے ایکنک کے اجلاس میں ’کیال خواڑ‘ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سمیت متعدد منصوبوں پرغورکیا جائے گا، کیال خواڑ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سے ایک سو اٹھائیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔
اجلاس میں اس کے علاوہ انسداد پولیو مہم بھی ایک بار پھرہنگامی بنیادوں پرشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔