جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیرِاعظم نوازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: وزیرِاعظم نوازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اس سے قبل نیویارک میں وزیرِاعظم نے عالمی برادری کو واضح کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے اور بیرونی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

وزیرِاعظم نواز شریف نے گزشتہ روز نیویارک میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے وسیع پیمانے پر کوششیں جاری ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے پاکستان میں ترقی کے متعدد منصوبوں کی تعمیرمیں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیرِاعظم نے عالمی بینک کے صدر جم یانگ کِم سے بھی ملاقات کی، عالمی بینک کے صدر نے آٹھ اکتوبر کو نیویارک میں ہونے والی دیامر بھاشا ڈیم کانفرنس میں بطور مبصر شمولیت پر رضامند کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارانصب العین حکومت نہیں ملک کی ترقی ہے، آئین کی بالادستی کےلئے سیاسی قوتیں متحد ہیں، دھرنے والے ناکام ہوگئے ہیں اور واپس جانا چاہتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی اور بےروزگاری کو ہرصورت میں ختم کرکے دم لیں گے۔

وزیرِاعظم نواز شریف آج اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں