فرانس: ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ آسٹریلیا کے مائیکل راجرز نے جیت لیا، اٹلی کے ونسینزو نیبالی کو ریس لیڈر کی یلو جرسی حاصل ہے۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ دو سو سینتیس اعشاریہ پانچ کلو میٹر پر مشتمل تھا، پہاڑ کے گرد ونواح میں ہونے والی ریس میں آسٹریلین رائڈر مائیکل راجرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ فاصلہ چھ گھنٹے سات منٹ اور دس سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔ یہ آسٹریلوی رائڈر کی ٹور ڈی فرانس میں پہلی کامیابی ہے۔
فرانس کے تھوماس واکلر دوسرے نمبر پر رہے، اٹلی کے وینسینزو نیبالی کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے، وہ تہتر گھنٹے پانچ منٹ اور انیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔