موہالی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، تمام کھلاڑی جیت کی پوری کوشش کرتے ہیں۔
موہالی میں پریس کانفرنس کے دوران سابق کپتان شعیب ملک نے پراعتماد اندازمیں سوالات کا جواب دیا، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم متحد ہے اورکوئی گروپ بندی نہیں ہے۔
ایک سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ دوہزارنومیں چھ کھلاڑی آپس میں بات نہیں کرتے تھے لیکن اس کے باوجود ٹیم ٹائٹل جیت گئی، منفی باتیں کارکردگی پراثرانداز ہوتی ہیں۔
کارکردگی کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال پرشعیب ملک نے کررارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’جب سے ٹیم میں واپس آیا ہوں ٹاپ اسکوررہوں‘‘۔
شعیب ملک نے کہا کہ آفریدی کا یہ آخری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ہے، جیتیں گے تو سب سے زیادہ خوشی انہیں ہوگی۔