اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

پائلٹس نے ہیلی کاپٹر کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، ائیرچیف مارشل سہیل امان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک فضائیہ کےسربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کاکہنا ہے کہ حادثے میں کسی کا زندہ بچنا کسی معجزے سےکم نہیں، پائلٹس نے ہیلی کاپٹر کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، تحقیقات کے بعد حادثے کے اسباب سامنے آئیں گے ۔

ایئرچیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ وادی نلترمیں ہیلی کاپٹرمعمول کی پرواز پر تھا، بیس کمانڈر لینڈنگ کے مقام پر موجود تھے، ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث لینڈنگ سے قبل بے قابو ہوگیا تھا۔

ایئرچیف نے کہا کہ عالمی برادری نے نلتر سانحے پر مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا، ایم آئی 17کے پائلٹس اعلیٰ مہارت رکھتے تھے، بیس کمانڈر ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کرتے ہوئے دیکھ رہے تھے، تحقیقات کے بعد ہی حادثے کے اسباب کا پتہ چلے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی سیفروں کو گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں، دو پائلٹس ، چیف انجینئر سمیت سات افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

وزیراعظم نوازشریف نے گلگت میں ہیلی کاپٹرحادثے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ملک بھرمیں آج سوگ کا اعلان کیا ہے،

آرمی چیف نے الم ناک اور افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،  آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے ساتھ ہیں

اہم ترین

مزید خبریں