کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے اسرار شاہ نے بولی وڈ میں پہلا کامیاب قدم رکھ دیا۔
نوجوان فنکار سید اسرار شاہ نے گزشتہ سال کوک اسٹوڈیو میں پہلی بار اپنا جلوہ دکھایا تھا اور ان کا گانا ’’سب آخو علی علی‘ شہرہ آفاق ہوا تھا۔
اسرار بولی وڈ میں اپنا پہلا قدم سیف علی خان اور کترینہ کیف کی فلم فینٹم سے کررہے جس میں’افغان جلیبی‘ نامی گانے کے لئے ان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، اس گانے میں کترینہ کیف ایک بھرے ہوئے ہوٹل میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی۔
حالانکہ اس گانے میں اسرار اپنی گلوکاری کے جوہر ایسے نہیں جگا سکے جیسا کہ انکا انداز ہے لیکن بہرحال پاکستانی فنکاروں کی پذیرائی کے لئے بھارت کی جانب سے یہ ایک اچھا قدم ہے۔
اسرار اس سے قبل پاکستانی فلموں ’رانگ نمبر‘اور ’ہو من جہاں‘میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔