بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے دوسرے میچ کے لئے شارجہ میں پڑاؤ ڈال دیا ہے، پہلے ون ڈے کی شاندار کامیابی کے بعد قومی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔

پاکستانی بلے باز شارجہ میں تیسرے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہیں، قومی ٹیم میں دوسرے ون ڈے کے لئے ایک تبدیلی کا امکان ہے، فاسٹ بولر عمر گل کی جگہ سہیل تنویر کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

آل راونڈر محمد حفیظ دوسرے میچ میں شرکت کے بعد پاکستان واپس چلے جائیں گے، جہاں وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ ایکشن پر کام کریں گے، کیوی ٹیم سیریز برابر کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔

- Advertisement -

کیوی کپتان کین ولیمسن بولنگ پر پابندی کے خاتمے کے بعد شارجہ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں، کیوی کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پُر عزم ہیں، دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں