پاک ایران گیس پائپ لائن کے افتتاح کے لئے ٹائم فریم میں تبدیلی پرغور کرنے کے لئے ایران نے ایڈھاک کمیٹی قائم کردی۔
ایران کے نائب وزیرپیٹرولیم برائے بین الاقوامی امور اور ٹریڈنگ علی ماجدی نے ایرانی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران نے گیس منصوبے کا مستقل جائزہ لینے کے لئے مشترکہ کمیٹی بنائی ہے۔
کمیٹی کا اجلاس جنوری کے آخر میں ہوگا جس میں پائپ لائن کی تعمیر میں آنے والی مشکلات اور مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔ایران پرعالمی پابندیوں کے باعث پائپ لائن منصوبہ تاخیرکا شکار ہے۔