اسلام آباد: پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے چارج سنبھال لیا ہے، ایک پُر وقار تقریب میں سابق نیول چیف آصف سندھیلہ نے نئے نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ کو چارج دیا۔ ایڈمرل ذکاء اللہ کو صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر تعینات کیا، انہوں نے انیس سو اٹھہتر میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔
پاک بحریہ کے نئے تعینات سربراہ ایڈ مرل ذکاء اللہ نےکہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے تحت قومی و علاقائی سطح پر پاک بحریہ کا کردار ہمیشہ موثر رہا ہے۔
اسلام آباد میں نیول چیف کی تبدیلی کمانڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈ مرل ذکا اللہ نے کہا کہ اعلی حربی صلاحیتوں میں اضافہ ان کی اولین ترجیح ہوگی۔
نیول چیف ایڈ مرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ مؤثرحربی صلاحیت کے ساتھ ساتھ بہترین افرادی قوت بھی مضبوط بحریہ کی ضرورت ہے۔