پشاور:مختلف علاقوں میں آپریشن، پچھترملزمان گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

پشاور:مختلف علاقوں میں آپریشن، پچھترملزمان گرفتار

پشاور : یکہ توت کے مختلف علاقوں میں پولیس اور فوج کا مشترکہ آپریشن ،چار اشتہاری ملزمان سمیت پچھتر افراد گرفتار،تفصیلات کے مطابق پشاور میں یکہ توت کے مختلف علاقوں میں پولیس اور فوج کا مشترکہ آپریشن مکمل ہوگیا۔

آپریشن کے دوران فورسز نے گھر گھر تلاشی لی،کارروائی کے دوران چار اشتہاری ملزمان سمیت پچھتر افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی ڈاکٹر مصطفیٰ کے مطابق سرچ آپریشن میں سنگین مقدمات میں مطلوب چار اشتہاری ملزمان گرفتار کیئے گئے ہیں۔ وزیرباغ اور رشید گڑھی کے علاقوں سے پچھتتر مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،گرفتار ملزمان میں چونتیس افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔

ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی،آپریشن میں بم ڈسپوزل اسکواڈاور خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، ذرائع کے مطابق آپریشن کافیصلہ پہلے سے گرفتار ملزمان سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں کیاگیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں