منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

پنجاب پولیس کی پی اے ٹی کارکنوں کو گرفتارکرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پنجاب پولیس کی جانب سےعوامی تحریک کے کارکنوں کو گرفتارکرنے کی کوشش تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے ناکام بنا دی ۔ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان معاملے پر آج پریس بریفنگ دیں گے۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء کو گرفتار کرنے سے پولیس باز نہیں آئی، پنجاب پولیس نےدھرنے سے واپس گھروں کو جانے والے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو پی ایم سیکریٹیریٹ کے قریب گرفتار کرنے کی کوشش کی، اطلاع ملنے پر دھرنے میں موجود تحریکِ انصاف کے کارکن عوامی تحریک کے کارکنوں کی مدد کو پہنچے۔

اس موقع پر سیاسی کارکن اور پولیس آمنے سامنے ہوئی تو پتھراؤ اور لاٹھی چارج شروع ہوگیا، پی ایم سیکریٹریٹ سے سپریم کورٹ تک علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

اسی دوران اسلام آباد پولیس نے مارگلہ چوک کے قریب سے تحریکِ انصاف کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا، تصادم کی اطلاع ملنے پر تحریکِ انصاف کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو واپس دھرنے کے مقام پر بلالیا۔

تحریکِ انصاف کے رہنما علی امین کا کہنا ہے کہ پولیس روز انکے کارکنوں کو گرفتار کر لیتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کو غیرقانونی طور پر گرفتارنہیں کرنے دیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں