کراچی : پولیس کے دومختلف مقابلوں میں دو اہلکار جاں بحق دو زخمی ہوگئے،مقابلے ایک ٹارگٹ کلر بھی ماراگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس مقابلوں میں تیزی آگئی۔
خالد بن ولید روڈ پرشہریوں سے لوٹ مارکرنے والے ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی۔ فائرنگ سے اہلکار محمد معرفت جاں بحق اور مہتاب زخمی ہوگیا۔
ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس میں بھی پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ساجد جاں بحق اور قدیر زخمی ہوگیا۔
بلدیہ ٹاؤن میں پولیس کے مبینہ مقابلے گل حیدرنامی ٹارگٹ کلرماراگیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔