اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں کمی کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اوگرا نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمیتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کوارسال کردی۔

سمری کےمطابق آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 2روپے79پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 5 روپے 48 پیسے،،مٹی کےتیل کی قیمت میں 6 روپے33 پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 1 روپے اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں6 روپے33 پیسےفی لیٹرکمی کی تجویزدی گئی ہے۔

تاہم حکومتی ذرائع کےمطابق اس بات کا بھی امکان موجود ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پربرقراررکھی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے سبب دنیا بھرمیں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں