گھوٹکی: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردارعلی گوہرمہرکی آمد کے موقعے پران کے حامیوں کی جانب سے جدید اسلحے کی نمائش اورشدید فائرنگ کے باعث اہلیانِ ڈہرکی خوف میں مبتلا ہوگئے۔
گھوٹکی کے حلقہ این اے دو سوپردہاندلیوں کی درخواست مسترد ہونے کی خوشی میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردارعلی گوہر مہر کے حامیوں نے پولیس کی موجودگی میں جدیداسحلے کی نمائش کرنے کے ساتھ شدید ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے استقبال کیا، پولیس اہلکار خوشی میں جھومتے رہے۔
گھوٹکی ضلع کے پندرہ سے زائد تھانوں کی پولیس اہلکار اپنے نمبر بڑھانے کے خاطررکنِ قومی اسمبلی سردارعلی گوہرمہرکو پروٹوکول دیتے رہے مگرہوائی فائرنگ اورجدید اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہمت تک نہیں کی جبکہ جلوس میں شریک کئی پولیس اہلکار رکن قومی اسمبلی کی گاڑی کے آگے جھومتے نظرآئے۔