لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا مختلف علاقوں میں کریک ڈاون سلسلہ جاری ہے، متعدد کارکنوں کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ماڈل ٹاون منہاج القران سیکٹریٹ میں کارکنان کی نو اینٹری ہے، پولیس کی بھاری نفری اس کام پر معمور ہے کہ کارکنان کو اکھٹے نہ ہونے دیں، شہر شہر سے کارکنان یوم شہدا منانے کے لئے ماڈل ٹاون لاہور کا رخ کر رہے ہیں، ایک طرف ناکہ بندی کی جارہی ہے تو دوسری جانب کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ، اٹھی چارج اور شیلنگ جاری ہے۔
لاہور اور اسلام آباد میں پولیس کا مختلف علاقوں میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، لیہ میں 24 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا، میانوالی میں تحصیل کے صدر سمیت گیارہ کارکن حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل،جبکہ جھنگ میں پاکستان عوامی تحریک کے گیارہ کارکنان کو سینٹرل جیل میں ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا گیا ہے۔
ساہیوال، پیرمحل،اوکاڑہ ،حویلی لکھا، سے متعدد کارکن گرفتار جبکہ جہلم، کالاباغ، سرائے عالمگیر میں پولیس کی جانب سے عوامی تحریک کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔