منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی گالی کی سیاست سے گریز کرے، کنور نوید جمیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم کے حلقہ این اے246کے امیدوارکنور نوید جمیل نے کہا ہےکہ جب پی ٹی آئی کے پاس پولنگ ایجنٹ ہی نہیں تو ووٹرز کہاں سے لائیں گے؟ ہمارے شہداء کی یادگار پر ایم کیوایم کو برابھلا کہنا یہ کونسا طریقہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جناح گراؤنڈ اور شریف آباد میں الیکشن مہم کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کنور نوید کا کہناتھا کہ سال 2013میں یہ لوگ طالبان کے ساتھ مل کر کراچی آئے اور اس وقت ایم کیو ایم کے اسی حلقے میں تین دھماکے ہوئے، جس میں ایم کیو ایم کے کارکنان شہید ہوئے۔

- Advertisement -

کراچی کے عوام 23اپریل کو ان کو واضح پیغام دیں گے، انہوں نے کہا کہ گالی کی سیاست بند ہونی چاہئے، کبھی یہ مولانا فضل الرحمان،کبھی چوہدری افتخار اور کبھی آصف علی زرداری کو گالیاں دیتے ہیں۔

الطاف حسین کے بارے میں ان کا کوئی کارکن برا نہیں سن سکتا، کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ منصفانہ الیکشن کرائے جائیں۔

اگروہ مناسب سمجھیں تو پولیس کو بلائیں یا رینجرز کو یا فوج کو ۔آخر میں ان کا کہنا تھاکہ شوکت خانم میموریل ہسپتال کو ملنے والے پیسے کو انہوں نے الیکشن مہم میں لگادیا۔

شریف آباد اور جناح گراؤ نڈ میں الیکشن مہم کے دوران ایم کیو ایم کے ایم پی ایز اور کارکنا ن کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔شرکاء نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے حق میں نعرے لگائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں