اسلام آباد: وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے تحریکِ انصاف پر’وعدہ خلافی‘ اور ’تشدد‘ کے کلچرکو پروان چڑھانے کا الزام لگایا ہے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ مذکورہ پارٹی کے کارکن تمام حدود کو پار کرچکے ہیں صحافیوں اور میڈیا کے ملازموں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لاہور کے احتجاج کی ناکامی کا بدلہ صحافیوں اور شہریوں سے لیا ہے۔