اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

پی پی اے کا پولٹری فارمنگ کی مشینری پر سے ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی پی اے کی بجٹ سفارشات میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے پولٹری پراسسنگ صنعت ،پولٹری اور لائیو اسٹاک کی فیڈ کو زیرو ریٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ برائلر مرغیوں کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں گیارواں ملک ہے، ہر سال ایک ارب سے زائد مرغیاں پیدا ہوتی ہیں جبکہ زندہ مرغیوں کا صرف چار فیصد پراسس مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

پی پی اے کی بجٹ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ زیرو ریٹنگ صرف ایسے پراسسنگ پلانٹس کو دی جائے جن میں مذبح خانے اور ویلیو ایڈیشن کے دیگر انتظامات میسر ہیں۔انڈسٹری پر ٹیکس عائدکرنے سے پراسس چکن مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے 40 روپے فی کلو تک پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ پراسس فوڈ کی ویلیو ایڈیشن سامان پر 15 فیصد سے 30 فیصد امپورٹ ڈیوٹی اور17 فیصد سیلز ٹیکس بھی ادا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فا سٹ فوڈ کے اداروں کی جانب سے پولٹری پروڈکٹس کے سینکڑوں کنٹینرز درآمد کئے جا رہے ہیں، اس درآمد سے پولٹری فیڈ تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔اس لیے چکن ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو بغیر ڈیوٹی درآمد کرنے کی اجازت اور سیلز ٹیکس کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

پی پی اے نے پولٹری فارمنگ شعبے میں استعمال ہونے والی مشینری، پلانٹس پر سے بھی ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

اہم ترین

مزید خبریں