بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

چینی معاشی سست روی سے عالمی معیشت متاثر ہوگی، موڈیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: موڈیز کے مطابق چینی معاشی سست روی سے عالمی معیشت متاثر ہوگی ۔رواں سال عالمی معاشی ترقی کی شرح دو اعشایہ چھ فیصد رہنے کی توقع ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی گوبل آوٹ لک رپورٹ کے مطابق آئندہ دو سال کے دوران عالمی معاشی ترقی کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ کا امکان نہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں سیاسی عدم استحکام بھی عالمی معیشت کیلئے منفی ہے۔ موڈیز نے سعودی عرب اور روس سیمت دیگر خام تیل پیدا کرنے والے ممالک کی معاشی شرح نمو کم رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم خام تیل اور اجناس کی کم قیمتوں کے باعث خام تیل درآمد کرنے والے ممالک کی معیشتوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں