پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ڈھاکہ :پاکستان کی پہلی اننگز، یونس خان اور اظہر علی کی شاندار سنچریاں

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ : ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے روز ہی پاکستانی بلے بازوں نے کمال دکھانا شروع کردیا، بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے،  یونس خانےاور اظہر علی نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آخری ٹیسٹ میں مدِمقابل ہیں، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو چوتھے ہی اوور میں پروفیسر حفیظ صرف آٹھ رنزبنا کر ہمت ہار گئے۔

سمیع اسلم انیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جس کے بعد  پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان اور اظہر علی نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے شاندار سنچریاں اسکور کیں، تجربہ کار کرکٹر یونس خان نے بھرپور انداز سے اپنی ذمہ داری نبھائی اور بنگال ٹائیگرز کو دن میں تارے دکھا دیئے۔

تجربہ کار کرکٹر یونس خان نے کیرئیر کی انتیسویں سنچری بنائی، کرکٹ لیجنڈ آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈمین کو پیچھے چھوڑنے کیلئے انھیں ایک سنچری درکار ہے ۔

دوسری جانب اظہر علی نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے آٹھویں سنچری اسکور کرڈالی، بنگلہ دیش کیخلاف یہ انکی پہلی سنچری ہے، دونوں بیٹسمینوں کی شراکت نے پہلی اننگز میں ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں