جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈیوس کپ ٹینس فائنلز:راجرفیڈررکوشکست کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

للے: فرانس کے گیل مونفلس نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر ڈیوس کپ ٹینس فائنلز میں مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

سوئٹزرلینڈ نے اسٹینلاس واورینکا کی جیت کی بدولت ڈیوس کپ ٹینس کا فاتحانہ آغاز کیا۔واورینکا نے چار سیٹ کے مقابلے کے بعد فرانس کے جوولفریڈ سونگا کو زیرکیا۔

ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔ جس کے بعد سوئس کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے دونوں سیٹس جیت کر کامیابی حاصل کرلی۔

واورینکا کی فتح کا اسکور چھ ایک، تین چھ، چھ تین اور چھ دو رہا۔ دوسرے میچ میں فرانس کے گیل مونفلس نے حساب چکادیا۔

مونفلس نے عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔ فرانسیسی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ ایک، چھ چار اور چھ تین رہا۔

اہم ترین

مزید خبریں