کراچی: ڈی جی رینجرزرضوان اختر کی زیرِ صدارت آپریشنل کمیٹی کےاجلاس میں شہرمیں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پرغورکیا گیا، ڈی جی رینجرزنے گورنرسندھ سے بھی ملاقات کی۔
ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی، سیکٹرکمانڈر ،ڈی آئی جی ایسٹ، اے آئی جی سی آئی ڈی کی نے شرکت کی ۔ڈائریکٹر آئی بی اور رینجرز کے سینئرافسران بھی اجلاس میں موجود تھے ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ڈی جی رینجرز نےگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادسے بھی ملاقات کی جس میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ڈی جی رینجرز نے گورنر سندھ کو بتایا کہ رینجرز کراچی سمیت سندھ بھر میں بلاتفریق اورکسی بھی دباو کے بغیر کام کر رہی ہے۔