کابل :افغانستان کے دارلحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں دہشتگروں نے ایک گیسٹ ہاؤس پر حملہ کردیا، دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کابل کےعلاقے وزیر اکبرخان میں واقع ربانی گیسٹ ہاؤس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملہ آورں نے خودکار ہتھیاروں کے ساتھ دستی بموں کا بھی استعمال کیا۔
- Advertisement -
سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار حملہ آورمارے گئے ہیں۔
اس علاقے میں کئی سفارت خانے اور سینئیر سرکاری حکام کی رہائش گاہ بھی ہیں۔
واضح رہے کہ ربانی گیسٹ ہاؤس کو سن دو ہزار نومیں بھی نشانہ بنایا گیا تھا، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔