.اسٹیٹ بینک نےکارفنانسنگ کیلئےگاڑیوں کی عمرمیں اضافہ کردیا۔اب پانچ سال کے بجائے نوسال تک کی پرانی گاڑیوں پر قرضہ حاصل کیاجاسکےگا
اسٹیٹ بینک نےکمرشل بینکوں کوہدایت جاری کردی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بینکس اب نو سال تک کی پرانی گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرضہ فراہم کرسکیں گے۔
نو سال سے پرانی گاڑیوں کیلئے بینکس تین سال کی مدت کا قرضہ فراہم کریں گے جب کہ عام طور پر گاڑیوں کیلئے قرضے کی مدت تین سے پانچ سال تک ہوتی ہے۔
کار ڈیلرز کے مطابق بینکوں کی جانب سے پرانی گاڑیوں کی عمر کی حد بڑھانے سے سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کے کاروبار میں تیز ی آئے گی اور خریدار دو سے تین لاکھ روپے سستی گاڑی خرید سکے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کار فنانسنگ کے شعبے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ قرضہ آسان شرائط پر دینے کے علاوہ سود کی شرح کو بھی کم کیا جائے۔