منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کارکنان کسی امیدوار کے خلاف نعرے بازی نہ کریں، الطاف حسین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف مل کر کمیٹی بنائیں عوام جسے چاہیں ووٹ دیں ،ہم عوام کے ووٹ کااحترام کریں گے۔

الطاف حسین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ کسی امیدوار کے خلاف نعرے بازی نہ کریں اورایک دوسرے کوبرداشت کریں ۔

اپنے خطاب میں الطاف حسین نے کہاکہ آپریشن کے دوران ہمارے لوگوں کو گرفتارکرکے ان پرتشدد اور میڈیاٹرائل کیاگیا ۔سپریم کورٹ نے عسکری ونگ کے حوالے سے تمام جماعتوں کانام لیاتھا، لیکن صرف ایم کیوایم کے مرکز پرچھاپہ ماراگیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے نعرے بازی کی وہ ایم کیوایم کے کارکنان نہیں بلکہ عوام تھے، یہ ایم کیوا یم کا درس نہیں ۔ الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داروں کوہدایت کی کہ وہ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے مل کر کمیٹی بنائیں اور طریقہ کارطے کرے تاکہ کسی بھی موقع پر کوئی ناخوشگوارواقعہ رونمانہ ہو۔

اپنی اپنی انتخابی مہم چلائیں،عوام جسے چاہیں ووٹ دیں ،ہم عوام کے ووٹ کااحترام کریں گے۔انہوں نے تحریک انصاف کوایک بارپھر جناح گراونڈ میں جلسہ کرنے کی دعوت دی ۔الطاف حسین نے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں بارہ اپریل کوفیڈرل بی ایریامیں ہونے والے جماعت اسلامی کے جلسہ کابھی خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ اگر آپ کو الطاف حسین سے واقعی محبت ہے توآپ اپنے آپ کو کسی بھی قسم کی محاذآرائی اورفسادسے ہرقیمت پر دورکھیں۔

علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے قائد نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے کہا ہے کہ عمران خان اوران کی بیگم کے تحائف ہمارے پاس امانت ہیں وہ ان تک ضرور پہچائیں جائیں،ہم اپنا کیا ہوا وعدہ ضرور پورا  کرینگے۔

واضح رپے کہ الطاف حسین جو پی ٹی آئی کے کپتان کو عزیز آباد نائن زیرو آنے پر تحائف اور ان کی مسز کو سونے کا سیٹ دینا چاہتے تھے۔ لیکن گزشتہ روز جناح گرانڈ میں ہونے والے نا خوشگوار واقعےسے سارہ مزہ کر کر ا ہوگیا اور مسٹر اور مسز خان دعوت پر آئے اور نہ ہی تحفے وصول کئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں