ماہ ربیع الاول کی خصوصی نشریات میں اے آروائی کیوٹی وی نے عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد کراچی میں محفل نعت کا انعقاد کیا۔ محفل نعت کی صدارت صاحبزادہ حسان حسیب الرحمٰن نے کی، کیو ٹی وی کی محفل نعت میں قاری وحید ظفر قاسمی کی نعت پر حاضرین محفل میں پرور کیفیت طاری ہوگئی۔
سید صبیح الدین صبیح رحمانی نےحاضرین محفل سے بہت داد سمیٹی۔ صدیق اسمٰعیل سعید ہاشمی، قاری محمد محسن قادری، فیصل حسن نقشبندی، انوار ابراہیم برادرز، محمد حسان بن خورشید نے بھی گلہائےعقیدت پیش کئے ۔
محفل میں صاحبزادہ حسان حسیب الرحمٰن نے حضور کائنات محمد مصطفیٰ کی حیات مبارکہ پر بیان دیا۔ اے آر وائی کیو ٹی وی کی محفل نعت میں مردوں کیساتھ خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی ۔ محفل نعت کے اختتام پر درود و سلام کے بعد دعا کی گئی۔