اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

کراچی:فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک ٹارگٹ کلرگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لیاری کے علاقے رانگی واڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،راجپوت کالونی سے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق رانگی واڑہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب گلشن اقبال راجپوت کالونی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طفیل عرف بنگالی سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔

جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ڈالمیا کے علاقے سانتی نگر میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کالو عرف بندر درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں