پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کراچی:پولیس اور رینجرز کی کارروائی، خاتون سمیت 8ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتوں سمیت آٹھ ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا، شیریں جناح کالونی میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا ملزم بھی مارا گیا۔

کھارادر کے علاقے سے پولیس نے خاتون سمیت دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلیں، پولیس کے مطابق ملزمان جنید اور قرت العین عرف پھولن دیوی کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کے بعد منشیات فروش اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا، رینجرز نے لیاری کے علاقے میراں ناکہ اور سنگولین میں چھاپہ مار کر گینگ وار کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان اغوا برائے تاوان بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب تھے۔

دوسری جانب شیریں جناح کالونی میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم بھی مارا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں