کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوکاروبارکا آغاز ہی مندی سےہوا جس میں بتدری اضافہ ہوتاچلاگیا۔۔بڑےمالیاتی اداروں کی جانب سے شئیرزکی فروخت بڑھانےکےباعث دوران ٹریڈنگ مارکیٹ سات سو پینتیس پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کاشکار ہوئی تاہم یہاں سے مارکیٹ میں ریکوری آتےدیکھی گئی۔
تجزیہ کاروں کےمطابق مسلسل اُوپرجانےکےبعد شئیر مارکیٹ میں ٹیکنیکل کریکشن آنی تھی جبکہ سیاسی صورتحال پھربگڑنے کےخدشات بھی مندی کی اہم وجہ رہے۔