کراچی: اسٹاک مارکیٹ 100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے، کے ایس ای 100انڈیکس 33ہزار888 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔
گزشتہ روز بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار تینتیس ہزارپانچ سوپوائنٹس کاسنگ میل عبورکرگئی تھی، کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد مارکیٹ میں تمام دن تیزی کا رجحان رہا، کیمیکل، سیمنٹ، فرٹیلائیزر اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کار خاصے سرگرم نظر آئے۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق رزلٹ سیزن کے آغاز، کمپنیوں کے بہتر مالی نتائج اور شرح سود میں متوقع کمی وہ عوامل ہیں جو بازار حصص کو مسلسل اُوپر لے جارہے ہیں۔
- Advertisement -
گزشتہ روز کراچی اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک 100 انڈیکس میں 214 پوائنٹس کا حتمی اضافہ ہوا تھا، جو کاروبار کے اختتام پر 33586 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔