کراچی : سہراب گوٹھ کے علاقے شاہین کالونی میں رکشہ میں نصب سلینڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق سلنڈر پھٹنے کے باعث ایک بچہ، سر پر لوہے کا ٹکرا لگنے سے زخمی ہوا، رکشہ کے مالک نے بتایا کہ چند ماہ قبل ہی اس نے رکشہ خریدا تھا، جمعہ کی نماز کی تیاری کیلئے وہ گھر آیا تھا کہ اچانک زور دار دھماکے کے ساتھ رکشہ تباہ ہوگیا۔
رکشہ کا مالک اپنا ذریعہ معاش ختم ہونے پر صدمہ کا شکار ہے۔