کراچی : نادرا کے ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، تفصیلات کے مطابق نادرا کے محنت کشوں کا کراچی میں شارع فیصل پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
ملازمین کا مطالبہ ہے کہ فیڈرل سروس اسٹرکچر اے ٹی پی رولز کا فوری نفاذ کیا جائے۔ملازمین کو میڈیکل کی سہولت فراہم کی جانے کے ساتھ ساتھ ملازمین کو دیگر وفاقی ملازمین کی طرح سہولتیں دی جائیں۔
ا ن کا کہنا تھا لوگوں کو شناخت دینے والے اس ادارے کے ملازمین کی اپنی کوئی شناخت نہیں ہے،نادار ملازمین کا کہنا تھا مطالبات پورے نہ کئے گئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری ر کھیں گے۔
نادرا ملازمین نے نادرا ٓفس کے باہر احتجاجی مظاہرے کے بعد پریس کلب کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔