کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ہومیو پیتھک ڈاکٹر جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی سینٹرل چوہدری کے اسد کے مطابق ناظم آباد عباسی اسپتال کے قریب نامعلوم موٹر سوار نے کلینک میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈاکٹرانور علی عابدی جاں بحق ہوگئے۔
جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں۔
واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلووں سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، شواہد اکھٹے کئے ہیں اور عینی شاہدین سے بیانات لیے گئے ہیں لاش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے۔
دوسری جانب کلفٹن انڈر بائی پاس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کلفٹن تھانے کا حوالدار اعجاز حسین زخمی ہوا جبکہ رنچھوڑ لائن اور شارع فیصل کے علاقوں میں بھی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔