کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت تین افراد موت کی نیند سوگئے ہیں۔
کراچی کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک سولہ سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو کچھ عرصہ قبل نیو کراچی سے اغواء کیا گیا تھا۔ اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، کیماڑی سے خاتون کی سمندر میں ڈوبی ہوئی لاش ملی۔
نیپا اور انچولی کے علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ صدر میں بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکولاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
دوسری جانب جمعہ کی رات ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔