کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں اسکولز کل سےکھولنےکی تجویز مسترد کردی اوراحکامات جاری کیے ہیں کہ11 اگست کےنوٹی فکیشن پرعمل کیا جائے۔
محکمہ تعلیم اورپرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت سندھ بھر میں سیلاب سے متاثرہ اسکول دس اگست تک بند رہیں گے، جبکہ کراچی میں تعلیمی سرگرمیوں کی 3 اگست سےبحالی کانوٹفکیشن جاری کیا گیاتھا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس شیڈول سے اختلاف کرتے ہوئے کراچی میں کل سے اسکول کھلونے کی تجویز مستردکردی اورحکم جاری کیاکہ پورےصوبے میں تعطیلات کی ایک پالیسی رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
حکومت سندھ اورمحمکہ تعلیم کے درمیان جاری اس کشمکش کے سبب اسکول جانے والے بچوں کے طلبہ تذبذب کا شکارہیں۔
پرائیوٹ اسکولز 11 اگست سے کھلنے پرراضی
کراچی: پرائیویٹ اسکولزمینیجمنٹ ایسوسی ایشن نے موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام کے تنازعے میں سرکاری احکامات پر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا۔
پرائیویٹ اسکولزمینیجمنٹ ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پراپنے آفیشل پیج کے ذریعے اپنے زیرانتظام آنے والے تمام اداروں کو مطلع کیا ہے کہ وہ اسکول کھولنے کے معاملے حکومتی نوٹیفیکیشن کی پاسداری کریں۔
پرائیویٹ اسکولزمینیجمنٹ ایسوسی ایشن نے اس اعلامیے میں حکومتی رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے حکومت ہر لمحے اپنا موقف تبدیل کررہی ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا کہ طلبہ اور والدین کو ذہنی پریشانی سے بچانے کے لئے ہم حکومتی اعلامیے پر عمل کریں گے۔
پرائیویٹ اسکولزمینیجمنٹ ایسوسی ایشن میں حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت سیلاب سے محفوظ علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا جواز مہیا کرے۔