کراچی : پولیس سے مقابلے میں اغواء برائے تاوان کا ملزم مارا گیا۔ پرتشدد واقعات میں ایک شخص قتل جبکہ دوخواتین زخمی ہوگئیں۔ سہراب گوٹھ مویشی منڈی سے چارجعل سازوں کودھرلیا گیا۔ کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات تھم نہ سکے۔
ملزمان نےدن دہاڑے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کی نیند سلادیا۔ملیرآسو گوٹھ میں کریکر حملے میں دوخواتین زخمی ہوگئیں۔ سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں ملزم اکرام ہاشمی ماراگیا۔
ملزم اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ادھر منگھوپیرسے مشکوک ڈبے کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈنے وہاں پہنچ کر جگہ کو کلیئرقرار دے دیا۔
ملزمان نےمویشی منڈی کو بھی نہ چھوڑا۔ سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی سے چار جعلساز وں کو گرفتار کیا ہے جو جعلی نوٹ کے ذریعے جانوروں کو بیوپاریوں سے خرید کر دوبارہ فروخت کر دیتے تھے ۔ملزمان کے قبضے سے آٹھ لاکھ چھپن ہزارروپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کیے گئے۔