کراچی: پی ٹی آئی کے جلسوں میں چار چاند لگانے والے ڈی جے بٹ اور ان کا ساؤنڈ سسٹم ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ کراچی کےجلسے میں بھی ڈی جے بٹ کا جادو سر چڑھ کر بولے گا۔
ڈی جے بٹ کو کون نہیں جانتا ، پی ٹی آئی کے دھرنوں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ساؤنڈ ماسٹرکراچی پہنچ گئے۔ عمران خان کا جلسہ مسٹر بٹ کی دھنوں سےگونج اٹھنے کے لئے تیارہے ۔
اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جے بٹ نے کہا کہ کراچی پڑھے لکھے لوگوں کا شہر ہے اور یہاں کےلوگوں کا میوزک ٹیسٹ ذرا ہٹ کے ہے، تو میوزک بھی اسی طرح کا ذرا ہٹ کےہوگا۔
دھرنوں کو گرما نے والےاسٹائلش ساؤنڈ ماسٹر اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری پر کہتے ہیں کہ ظلم ہوا، جس نے کیا اسے اللہ مصبت سے بچائے ۔ڈی جے بٹ نے اپنی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ مجھےاڈیالہ جیل بھیجاگیا تو کبھی پولیس نے فارم ہاؤس کی سیرکرائی۔