منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کے الیکٹرک صارفین پر ظلم کرنا بند کرے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے پیش نظروزیراعظم پاکستان کی جانب سے ملک بھرمیں بجلی کے نرخوں میں کمی کے واضح اعلان کے باوجودکے الیکٹرک ترجمان کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کےالیکٹرک کےصارفین پرلاگونہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کراچی کے غریب شہریوں کے ساتھ سراسرناانصافی اورکھلی کراچی دشمنی قراردیاہے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے اپنے حالیہ خطاب میں ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں2روپے32پیسے فی یونٹ کمی کااعلان کیاتھا تاہم کےالیکٹرک کی متعصب انتظامیہ وزیر اعظم کے اعلان کے برعکس ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کررہی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کااطلاق کےالیکٹرک صارفین پرلاگونہیں ہوگا۔

رابطہ کمیٹی نے سوال کیا کہ کیاکراچی پاکستان کاحصہ نہیں جواس کے شہریوں کو بجلی کے نرخوں میں کمی کے اطلاق سے لا تعلق قراردیاجارہاہے؟

- Advertisement -

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب بجلی کے نرخوں میں اضافے کااطلاق کراچی کے شہریوں پرلاگوکیاجاسکتاہے توکمی کے اطلاق سے لاتعلق قراردینا سراسر کراچی دشمنی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کے الیکٹرک انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کے سبب کراچی کے شہریوں کو12سے14گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کاسامناہے ۔

جبکہ طویل لوڈشیڈنگ کے باوجودشہریوں کوہرماہ اضافی اوراووربلنگ کی مدمیں ہزاروں روپے کے بھاری بل ارسال کیے جارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے شہری پہلے ہی ملک کی سب سے مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے پرمجبورہیں اورتمام ترمالی مشکلات کے باوجودہرماہ باقاعدگی سے بجلی کے بھاری بل جمع کروارہے ہیں ۔

ایسے میں حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی سے کراچی کے غریب شہریوں کوبجلی میں کمی کے ثمرات سے محروم رکھناسراسرناانصافی اورکھلی کراچی دشمنی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک انتظامیہ کوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ وہ اپناقبلہ درست کرلے اوروزیراعظم کے احکامات مطابق کراچی میں بجلی کے نرخوں میں کمی کااعلان کرے۔

رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف سے مطالبہ کیاکہ کےالیکٹرک کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے اطلاق کوکراچی کے صارفین پرلاگو کرنے سے انکارکانوٹس لیاجائے اورکراچی کے شہریوں کوبجلی کے نرخوں میں کمی کافائدہ پہنچانے میں اپناکرداراداکریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں