پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے مکمل تیار

اشتہار

حیرت انگیز

      گوجرانوالہ: جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں 23 نومبرکو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کے انتظامات  کو حتمی شکل دی جارہی ہیں۔ اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر 24 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔ 2 کنٹرول رومز بھی بنا دئیے گئے ہیں جہاں سے جلسہ کو مانیٹرکیا جائے گا۔

جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں لگ بھگ 10 ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں جبکہ اسٹیج کی تیاری کیلیے تین کنٹرنرز بھی جلسہ گا پہنچا دیے گئے ہیں، جن پر ایک عمران خان ،دوسرے پر لوکل انتظامیہ اور تیسرے پر میڈیا کے لیے اسٹیج بنائے جائیں گے۔

جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں کل 40 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ گراؤنڈ میں 20 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی جبکہ 7 انکوژرز میں بھی 20 ہزار افراد کے بیٹھ سکتے ہیں جبکہ جلسہ سے ایک روز قبل جناح سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کی کیپ، سٹیکرز اور بیچ کے سٹال بھی لگ گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 23 نومبر کو جلسہ کے حوالے سے کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر گوجرانوالہ میں ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی اور اس حوالے سے 4 ایمبولینسیں بھی مختص کردی گئیں، جوکہ جلسہ کے اختتام تک اسٹیڈیم کے مختلف گیٹوں کے باہر موجود رہیں گی۔ 8 ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف ایمبولینسوں میں ڈیوٹیاں دے گا۔

اس کے علاوہ بلڈ بینک میں وافر مقدار میں خون کا بندوبست مکمل اور ادویات کا بھی اسٹاک کرلیا گیا ہے۔ جلسہ میں ہر آنے جانے والے کی مکمل ریکارڈنگ کی جائے گی۔ اس سلسلے میں اسٹیڈیم میں ایک کنٹرول روم بنایا گیا ہے جبکہ ڈی سی او آفس میں بھی مرکزی کنٹرول بنایا گیا ہے دوسری جانب پولیس کی طرف سے آج سیکورٹی پلان کی فل ڈریس رہرسل کی جائے گی۔

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں