سان فرانسسکو: گوگل کو اس وقت انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے ایک صارف نے آن لائن نقشے میں جگہ کی نشاندہی کی سہولت پرایک شرمناک تصویر لگادی – تصویر میں ایک اینڈرائیوڈ ایپل کمپنی کے ’لوگو‘پررفع حاجت کررہاہے۔
یہ تصویر گوگل کی جانب سے فراہم کی نقشہ جات کی سہولت کے زمرے میں ایک پاکستانی مقام پرآویزاں کی گئی۔
آن لائن کی دنیا کے بڑے نام گوگل نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تصویر وہاں سے ہٹادی ہے۔
امریکہ میں میڈیا کو دئیے گئے ایک بیان میں گوگل کا کہناتھا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرتے رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ نقشوں میں مقامات کی نشاندہی کے لئے صارف کی شناخت کے عمل کو مزید مضبوط کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صارفین کی بڑی تعداد نقشہ جات کے زمرے میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں اورایسے مقامات کی نشاندہی کرتے جن کی اس سے قبل نشاندہی نہیں ہوئی لہذا اس سروس کو بند نہیں کیا جاسکتا لیکن ہم صارف کی تصدیق کے عمل کو مزید سخت کریں گے۔