کراچی : بھارتی ہائی کمشنرڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہندوستانی لڑکی گیتا سے ملاقات کیلئے ایدھی سینٹر کراچی پہنچ گئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان نے کہا کہ میں ایدھی ٹرسٹ اور خصوصی طور پر عبدالستار ایدھی کا مشکور ہوں۔
انہوں نہ کہا کہ میں ہندوستان حکومت کی جانب سے امن کا پیغام لے کر آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ بھارتی لڑکی گیتا کے خاندان کو تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ یمن سے بھارتی شہریوں کو لانے میں بھی پاکستان نے تعاون کیا تھا۔
ہندوستانی وزیر خارجہ ششما سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم ان افراداور ان اداروں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے گیتا کو تحفظ فراہم کیا اور اس کی دیکھ بھال کی۔
We are grateful to all individuals and institutions in Pakistan who looked after Geeta.
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) August 4, 2015
This requires some formalities which we will complete. — Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) August 4, 2015
We will bring Geeta back to India.
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) August 4, 2015
Our High Commissioner believes that Geeta is an Indian. — Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) August 4, 2015
Indian High Commissioner in Pakistan Mr Raghavan and Mrs Raghavan met Geeta in Karachi today.
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) August 4, 2015
Indian High Commissioner in Pakistan Dr.TCA Raghavan is reaching Karachi and will meet Geeta today. — Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) August 4, 2015
I have asked Indian High Commissioner to Pakistan Dr TCA Raghavan to go to Karachi with Mrs Raghavan and meet this girl. @AnsarBurney
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) August 3, 2015
علاوہ ازیں انصار برنی نے اداکار سلمان خان سے بھارتی لڑکی گیتا کے خاندان کی تلاش کیلئے تعاون کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق انصار برنی ویلفئیر ٹرسٹ کے سربراہ انصار برنی نے بھارتی فلموں کے سپر اسٹاراور فلم بجرنگی بھائی جان کے ہیرو سلمان خان سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں موجود بھرتی لڑکی گیتا عرف گڈی کے گھر والوں کی تلاش میں ان کا ساتھ دیں۔
Pakistan’s real Bajrangi Bhaijan appeals to… by arynews
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انصار برنی کا کہنا ہے کہ گیتا صرف سات یا آٹھ سال کی تھی جب اسے واہگہ بارڈر پولیس اسٹیشن سے کراچی لا کراسے ایک شیلٹر ہوم میں رکھا گیا، اور انصار برنی ٹرسٹ گزشتہ تین سال سے اس کے اہل خانہ کی تلاش میں ہے۔
Indian minister makes effort to reunite Indian girl in Pakistan with her family @AnsarBurney http://t.co/7P6Wno8IEj pic.twitter.com/rse6rG6zXH
— Photo News (@PhotoNewsPk) August 3, 2015
اوراس سلسلے میں میں اسی سال ستمبر میں بھارت کا دورہ بھی کروں گا، بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ مذکورہ فلم بجرنگی بھائی جان دراصل اسی گیتا کی کہانی پر مبنی ہے۔
Ansar Burney Trust is coming closer to find out family of Geeta as number 193 with places Jharkhand and Telangana in India — Ansar Burney (@AnsarBurney) August 2, 2015
فلم میں جو کردار ہیں وہ ان کا تعلق بھی پاکستان سے ہے،فلم کی اسٹوری پاکستان، انصار برنی ٹرسٹ اور پاکستانی صحافی کے گرد گھومتی ہے۔
Efforts of the Ansar Burney Trust is coming closer to find out family of Geeta as number 193 with places Jharkhand & Telangana in India
— Ansar Burney (@AnsarBurney) August 2, 2015
انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اس کا کریڈٹ ہمیں کیوں نہیں دیا گیا، ہم معاوضہ کے حصول کیلئے بھارتی عدالت سے بھی رجوع کرسکتے ہیں مگر ہم ایسا نہیں کریں گے۔کیوں کہ ہمارا مقصد پیسہ حاصل کرنا نہیں۔
Geeta alias Guddy may be from Jharkhand or Telangana in India. Geeta remember no 193 and says she has seven brothers & four sisters. — Ansar Burney (@AnsarBurney) August 2, 2015
انہوں نے کہا کہ ہم سلمان خان سے صرف اتنا کہیں گے کہ وہ گڈی کو اس کے گھر تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ آپ نے فلم بنائی بہت اچھی بات ہے اس سے دونوں ممالک کے لوگو کے درمیان محبتیں بڑھیں گی۔
Indian Foreign Minister @SushmaSwaraj in search of missing Indian girl Geeta alias Guddy’s family in India: #Thanks https://t.co/24vsBLhex1
— Ansar Burney (@AnsarBurney) August 3, 2015
I have asked Indian High Commissioner to Pakistan Dr TCA Raghavan to go to Karachi with Mrs Raghavan and meet this girl. @AnsarBurney — Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) August 3, 2015
کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ فلم کا کریڈٹ ہم کو بھی دیتے تاکہ دنیا کو بھی پتہ چلے کہ ہم پاکستانی دہشت گرد نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں بھارت جا کردلائی لامہ سے ملاقات کروں گا اس کے بعد اس بچی کے خاندان کی تلاش کیلئے جاؤں گا۔
میری سلمان خان سے گذارش ہے کہ وہ بھی ہمارا ساتھ دیں تاکہ گڈی کو بھی پتہ چل سکے کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں بھی اس کے اپنے موجود ہیں۔
واہگہ سے بارہ سال قبل ملنےوالی لڑکی گیتا بھارت کو یاد آ ہی گئی، گیتا کو وطن واپس بھجوانے کیلئے بھارتی حکام نے ایدھی فاؤنڈیشن سے رابطہ کر لیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ ششما سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں نے پاکستان میں موجود ہندوستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان سے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی جا کر ہندوستانی لڑکی سے ملاقات کریں۔
ششما سوراج نے مزید کہا کہ ایک بھارتی وفد آج کراچی میں گیتا سے بھی ملاقات کرے گا
Indian High Commissioner in Pakistan Dr.TCA Raghavan is reaching Karachi and will meet Geeta today.
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) August 4, 2015
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان نے اے آر وائی نیوز پر انصار برنی کی اپیل کے حوالے سے خبر کی اشاعت کے بعد اپنی فلم بجرنگی بھائی جان کے ڈائریکٹر کبیرخان سے رابطہ کرکے گیتا عرف گڈی کے اہل خانہ کی تلاش کے سلسلے میں مدد کی درخواست کی ہے۔
…………………………………………………………………………………………………………………………
گیتا عرف گڈی کی ڈائری سے لئے گئے اقتباس
…………………………………………………………………………………………………………………………..