ہیمبیٹوٹا:بوم بوم شاہد آفریدی ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔شاہد آفریدی نے انیس سو چھیانوے میں اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
سینتیس گیندوں پر ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سینچری بناکر انہوں نے ٹیم میں مستقبل جگہ بنائی اور آج وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی مانے جاتے ہیں۔ ہیمبیٹوٹا میں سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈے کھیل کر آفریدی ایک اور ریکارڈ کے مالک بن گئے۔ آفریدی نے تین سو اناسی واں ون ڈے کھیل کر انضام الحق کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انضمام نے تین سو اٹھتر ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ چونتیس سالہ آفریدی ایک روزہ کرکٹ میں چھ سینچریوں اور چھتیس نصف سینچریوں کی مدد سے سات ہزار سے زائد رنزبناچکے ہیں۔انہوں نے تین سو اٹھتر کھلاڑیوں کا بھی شکار کیا ہے۔