نینجنگ : یوتھ اولمپکس ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ برابر ہوگیا۔ قومی ٹیم کوارٹرفائنل میں کینیڈا کے مدمقابل آئے گی۔ یوتھ اولمپکس ہاکی میں پاکستان ہاکی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ پاکستان نے چار میچز کھیلے اور تین میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف آخری گروپ میچ میں پاکستان نے پانچ گولز کے خسارے میں جانے کے باوجود شاندار کم بیک کیا، ابتدائی تیرہ منٹ تک کیوی ٹیم کو پانچ گول کی سبقت حاصل تھی ۔
جس کے بعد قومی کھلاڑیوں نے حکمت عملی تبدیل کی اور میچ کا اختتام چھ چھ گولز سے برابری پر کردیا۔ تئیس اگست کو ہونے والے کوارٹرفائنل میں پاکستان کا مقابلہ کییڈا سے ہوگا۔