ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

فرحان قتل کیس، نشاندہی کے باوجود پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تاحال ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملیر میں دوستوں کے ہاتھوں نوجوان کے قتل پر اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ آئی جی سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر میں مبینہ طور پر بچپن کے دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے فرحان کیس میں پولیس اب تک ایک بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

الفلاح سوسائٹی میں دوستوں کے ہاتھوں فرحان نامی نوجوان کے مبینہ قتل کا اے آئی جی سندھ نے نوٹس لےلیا۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔ تحقیقاتی رپورٹ فوری پیش کرنے کاحکم دیا گیا ہے، مقتول فرحان کو اس کے دوستوں نے مبینہ طور پر قتل کیا تھا۔

مقتول کی والدہ کا دعوٰی ہے کہ فرحان پردوستوں نے رات بھرتشدد کیا،بلیڈ اور چھریوں سے جسم کاٹا اورزخموں پرمرچیں چھڑکیں، پھراسے موت کے گھاٹ اتار دیا،

مزید پڑھیں : کراچی : نوجوان کا بہیمانہ قتل

فرحان کی بوڑھی والدہ کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں کہتی رہی کہ پیسے مل جائے گے میرے بیٹے کو چھوڑ دو مگر ظالموں نے ایک نہ سنی۔

اہل خانہ کے مطابق قتل میں ملوث تین ملزمان ارشد، فرخ اور عدیل شاہ فیصل تین نمبر کے رہائشی ہیں جبکہ عزیر گرین ٹاوٴن اور فیاض گلشن اقبال کا رہائشی ہے، مقتول فرحان اسٹاک ایکسچینج میں کام کرتا تھا،رقم ڈوبنے پر دوستوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں